ریپڈومردبائک کے ساتھ مسلم خواتین کا سفر کرنا،غیر شرعی

   

کل ہند فقہی کانفرنس کاافتتاحیہ اجلاس ، علماء ومفتیان کرام کا اظہار خیال
حیدرآباد 9؍اگسٹ (راست) جشن تأسیس دار القضاء جامعۃ المؤمنات مغلپورہ کے ضمن میں دویومی کل ہند فقہی کانفرنس کا افتتاحیہ اجلاس برائے علماء ومفتیان کرام مرد وخواتین شاہ جہاں فنکشن ہال تالاب کٹہ میں مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی کی صدارت، مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری مرتضی پاشاہ کی سرپرستی میں منعقدہوا ۔نظامت کے فرائض مفتی محمدحسن الدین نقشبندی انجام دئیے۔خیر مقدمی کلمات مولانا سید شاہ نجم الدین قادری الجیلانی ثاقب پاشاہ ادا کئے۔کانفرنس کا آغاز حافظہ وقاریہ ماجونی کی قرأت ،عالمہ ام سلمیٰ خانم کی نعت شریف سے ہوا ۔خطبہ استقبالیہسید شاہ نور الحق قادری صدرا ستقبالیہ ادا فرمایا،اس فقہی کانفرنس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جدید مسائل شرعیہ پر علماء و مفتیان کرام مرد وخواتین نے حصہ لیا۔اور حسب ذیل مسائل پر اپنی رائے میں اتفاق کئے غیر شرعی تقریبات میںشرکت شرعا ناجائز ہے،اور شرعی تقریبات میں غیر شرعی امور (جیسے گانا ،باجا،رقص،ویڈویو گرافی ،آتش بازی وغیرہ)نہ ہوتو شرکت جائز ہے۔ ،ریپڈومردبائک کے ساتھ مسلم خواتین کا سفر کرنا نامحرم ہونے کی بناء پرنا جائز ہے،اگرمستند علماء ومفتیان عظام مصنوعی ذہانت AIسے مسائل تلاش کر کے جواب یا فتویٰ اجرا کریں اس میں یہ عمل کرنا جائز ہے اور عام آدمی جوعلم دین کے نصاب درس نظامی سے واقف نہیں اس کا AIکے ذریعہ اسلامی احکامات کا جواب دیکھ کر خود عمل کرنا یا دوسروں کی رہنمائی کرنا محض گمراہ کرنا اور گمراہی کی جانب دھکیلنا ہے ۔ اسلامی تعلیمات اور نفسیاتی مطالعہ دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ سکس ڈول کا استعمال نہ صرف غیر شرعی ہے بلکہ نفسیاتی واخلاقی اعتبار سے بھی نقصان ہے اور غیر فطری عمل ہے۔تو اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔ آن لائین اشیاء کی خرید وفروخت چند شرائط وقیود کے ساتھ جائز ہوگی ۔شوہرکی خوشنودی کیلئے بیوی کا کالا خضاب کرنا جائز نہیں البتہ لال خضاب استعمال کرسکتے ہیں۔ہوم ڈیلوری سروس میںحرام اشیاء کا ڈیلور کرنا شرعاحرام ہے ۔اجلاس میں شرکت کرنے والے قابل ذکر علماء ومفتیان کرام مفتی ایوب خاں صدرمفتی ، مفتی محمد نذیر احمد، مفتی خیر الاسلام حنفی رضوی ، مفتی اسماء الحسین مدنی ، مفتی روؤف علی کورم ، مولانا محب الحسن قادری، حافظ وقاری محمد جابر القادری، مفتی شاکر رضاء مصباحی ، مفتی سراج الرحمن الفاروقی نقشبندی ، مفتی سید احمد غوری ، مفتی سید واحد علی، پروفیسرسید علیم جائیسی،پروفسر سید بدیع الدین صابری، مولانا سید نعمت اللہ قادری ،الحاج محمد معیزبابو چودھری ، جناب جعفر حسین معراج یم یل اے ،مولانا شیخ جعفر صادق ، مفتیہ فریعہ نورین ، مفتیہ فرحت جابر، فتیہ نکہت ثمن، عالمہ شمائلہ ، مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین ، مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ نکہت حسینی، مفتیہ عائشہ سمیہ، مفتیہ صدیقہ فاطمہ ، مفتیہ محمدی نور صباء ، مفتیہ شفقت فاطمہ،مفتیہ رابعہ بصری، مفتیہ انیس فاطمہ مؤمناتی، مفتیہ نازیہ عزیز ، مفتیہ حافظہ رمیصاء افشین مؤمناتی ،محترمہ قاریہ اطہر جعفری ، محترمہ عالمہ سمیرہ سلطانہ ،محترمہ حافظہ فرحت سلطانہ، عاصم ریشماء ،محترمہ آمنہ بیگم ،فرحین سلطانہ ، محترمہ سعدیہ عمران وغیرہ ہیں۔ یہ فقہی کانفرنس مسلسل 9/ جاری رہی ۔دعا وسلام پر اجلاس کا اختتام عمل میںلایا گیا ۔