ریپ سے بچنے لڑکیوں کو پستول دینا ہی واحد راستہ

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد میں 27 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کے گینگ ریپ اور قتل کے پیش نظر انڈین اولمپین شوٹر حنا سدھو نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے خواتین کیلئے لائیسنس والے ہتھیاروں کی فراہمی کو لازمی قرار دینے کی اپیل کی ہے ۔ حنا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم خود کی حفاظت کرنے کے قابل بننا چاہتے ہیں ۔ جب ایک لڑکی کے خلاف گینگ پیچھے پڑجائے تو پھر اُسے اپنے بچاؤ کیلئے پستول استعمال کرنا ہی شاید واحد راستہ ہوگا۔