ریپ متاثر ہ کی شناخت بتانے کا معاملہ ، راہول کو نوٹس نہیں

   

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے خلاف نوٹس جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر عصمت دری اور قتل کی متاثرہ خاتون کے خاندانی کی تصویر شیئر کی تھی۔ تاہم دہلی ہائی کورٹ نے ٹوئٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کے لیے 30 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔اس سے قبل ٹوئٹر نے اس معاملے میں راہول گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کچھ وقت کے لیے معطل کردیا تھا۔ ٹوئٹر نے کہا تھا کہ راہول گاندھی نے ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد راہول گاندھی کا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔