ریپ پر رکن کمیشن کا بیان شرمناک:پرینکا

   

نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سکریٹری واترپردیش کی انچارج پرینکاگاندھی واڈرا نے ریاست کے بدایوں میں اجتماعی آبروریزی کے واقعہ پر قومی خاتون کمیشن کی رکن کے بیان کوشرمناک قراردیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ایسی سوچ کے ساتھ خواتین کی حفاظت کوکیسے یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔پرینکا نے فیس بک پوسٹ پر کہاکیا اس طرح کے سلوک سے ہم خواتین کی حفاظت کو یقینی بناپائیں گے ۔خاتون کمیشن کی رکن عصمت دری کے لئے متاثرہ کو قصوروار ٹھہرارہی ہیں۔