ریپ کیس: بی جے پی لیڈرکلدیپ سینگرمجرم قرار 20ڈسمبر کو سزا کا تعین

,

   

نئی دہلی۔17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ سینگر کو اناؤ ریپ کیس میں مجرم قرار دے دیا، سزا 20 دسمبر کو سنائی جائے گی۔بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے کیس کی سماعت نئی دہلی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے کلدیپ سنگھ کو مجرم قرار دیا جبکہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم ششی سنگھ کو بری کردیا۔عدالت نے کیس میں تاخیر کرنے پر سی بی آئی کی سرزنش بھی کی۔ دو سال قبل یوپی کے ضلع اناؤ میں کلدیپ سنگھ نامی شخص نے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے اس سے جنسی زیادتی کی تھی۔جس کے بعد اس پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا، جس کے دوران لڑکی کی دو قریبی رشتہ دارخواتین اس وقت ہلاک ہوگئیں جب یہ تینوں ایک کار میں سفر کر رہی تھیں جسے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی تھی۔ اس قاتلانہ حملے کے بعد بھی کیس جاری رہا اور اس دوران اپریل 2018 میں لڑکی کے والد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جو دوران قید انتقال کرگئے۔