ریپ کیس میں سمجھوتہ کیلئے رقمی مطالبہ، بی جے پی لیڈر گرفتار

   

حصار: ہریانہ کے حصار میں پولیس نے عصمت دری کے ایک معاملے میں سمجھوتہ کے نام پر ملزم سے ڈیڑھ لاکھ روپے مانگنے کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سمیت دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے چہارشنبہ کو بی جے پی لیڈر کپل نارو کو ہانسی کی عدالت میں پیش کیا۔پولیس کے مطابق دسمبر میں ایک خاتون نے تھانے میں شکایت درج کروائی تھی کہ تین سال قبل ہریانوی فنکار نوین نارو نے اسے نشہ آور اشیاء پلا کر اس کی عصمت دری کی تھی اور گزشتہ تین سال سے وہ اسے ویڈیو بنانے کے نام پر بلیک میل کر رہا تھا۔ وائرلشکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین پولیس نے نارو کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ نارو اور اس کی اہلیہ نے اس وقت کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کانت جادھو سے ملاقات کی اور الزام لگایا کہ شکایت کنندہ خاتون نے رقم بٹورنے کیلئے مقدمہ درج کرایا تھا۔