ریپ گانا مصری یونیورسٹی کے امتحان میں شامل کرنے پر تنازعہ

   

قاہرہ : وسیع شہرت حاصل کرنے کے باوجود ریپر ’’وگز‘‘ کو یہ توقع نہیں تھی کہ اس کا گانا ’’البخت‘‘ مصر کی عین شمس یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ’’السن‘‘ میں ترجمے کے امتحان میں سوال کے طور پر شامل ہو جائے گا۔ یونیورسٹی امتحان میں گانے کے ترجمے کے اس سوال میں مصر میں تنازع کھڑا کردیا۔ سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے امتحانی پرچے کی تصویر بڑے پیمانے پر شیئر کی ہے۔ پرچے میں گانے کے بول شامل تھے۔سوشل میڈیا صارفین نے ایک امتحان میں استاد کی جانب سے گانے کے بول استعمال کرنے پر زبردست عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس تنازعہ کے پیش نظر فیکلٹی آف السن نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ’’وگز‘‘ کی لکھی گئی غزلیاتی شاعری کا تذکرہ جنوری 2023 کے چوتھے سال کے لینگویج سٹڈیز کے امتحان میں کیا گیا تھا۔ یہ سوال جنرل امتحان کی پالیسی سے مطابق ہے۔ اس نے زور دیا کہ یہ حصہ کئی وجوہ کی بنا پر بالخصوص سائنسی مواد کی نوعیت کے مطابق ہے۔ بیان میں مزید واضح کیا گیا سٹائلسٹک سٹڈیز کا موضوع لسانیات کا ایک مضمون ہے جس کا مقصد لسانی نظریات کو انگریزی اور عربی متن پر لاگو کرنا ہے۔