کیپ ٹاؤن۔ آل راؤنڈر ریچا گھوش انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کا فیصلہ کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے نوکھلاڑیوں میں واحد ہندوستانی ہیں۔ دائیں ہاتھ کی بیٹرگھوش نے 68 کی اوسط سے 136 رنز بنائے ہیں جس کی بدولت ہندوستان دفاعی چمپئن آسٹریلیا سے ہارنے سے پہلے سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔ ہندوستانی نوجوان جنوبی افریقہ میں ایک فنشر کے طور پر اپنے کردار میں کامیاب رہی ہیں، جہنوں نے 40 کے ہندسے کے دو اسکور بنائے جس میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 47 رن شامل ہیں جس نے اس کی ٹیم کو فتح دلوائی تھی ۔ گھوش کو ٹورنمنٹ میں پانچ اننگز میں صرف دو بارآؤٹ کیاگیا اور 130 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ پر اسکورکیا جس نے اس کی حملہ آور صلاحیت کو مزید ظاہرکیا۔ شارٹ لسٹ میں شامل دیگر افراد میں آسٹریلیا کے تین، جو فہرست میں حاوی ہیں، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے فی کس دو کھلاڑی اور ویسٹ انڈیزکی ایک کھلاڑی شامل ہے۔ دنیا بھرکے کرکٹ شائقین کو اب ووٹ دینے اور فاتح کا فیصلہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ فہرست میں شامل تین آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ (69.50 کی اوسط سے 139 رنز)، الیسا ہیلی (171 رنزجوکہ 57 کی اوسط سے بنے ہیں) اور ایش گارڈنر (81 رنزجو 40.50 کی اوسط اور 11.66 پر نو وکٹ) ہیں۔ انگلش کھلاڑی برنٹ 216 رنز جوکہ 72 کی اوسط کے علاوہ تین کیچز) اور صوفی اکلسٹن (11 وکٹیں جوکہ 7.54 کی اوسط سے حاصل ہوئی ہیں) انگلینڈ کے دو کھلاڑی ہیں جنہوں نے شارٹ لسٹ میں جگہ بنائی جبکہ ٹاپ بیٹر لورا وولوارڈٹ (169 رنز جوکہ 42.25 کی اوسط سے بننے ہیں) اور تزمین برٹس (176 رنزجوکہ 44 کی اوسط ، چھ کیچز) ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے والے دو جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان ہیلی میتھیوز (130 رنز 43.33 کی اوسط، چار وکٹیں جوکہ 22.25 اوسط کے علاوہ چارکیچ) شارٹ لسٹ میں نویں کھلاڑی ہیں۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اختتام اتوار کو میزبان جنوبی افریقہ کے فائنل میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا سے مقابلہ پر ہوگا۔ پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کا اعلان اتوارکو فائنل کے بعد کیا جائے گا۔