’ریڈار کی غلط سمت‘ یوکرینی طیارے کو گرانے کا سبب: ایران

   

تہران: ایران نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری میں یوکرین کے مسافر طیارے کو ریڈار کی سمت میں غلطی کی وجہ سے مار گرایا گیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ ایئرڈیفنس سسٹم کے ایک ریڈار کو جوڑنے میں غلطی یوکیرین کے مسافر طیارے کو گرانے کا اہم سبب بنا۔ایران کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ’ریڈار کو جوڑنے کے لیے پروسیجر کو فالو کرنے میں غلطی کی وجہ سے سسٹم میں 107 ڈگری کا ایرر (غلطی) واقع ہوا۔‘رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس غلطی کی وجہ سے ایک خطرناک سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے جہاز گرنے سے پہلے اور بھی ایرر (علطیاں) ہوئے۔اس رپورٹ کو حادثے کی ‘فیکچول رپورٹ’ کہا جا رہا ہے، حتمی نہیں۔ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ جہاز کی طرف داغے گئے دو میزائل ایئر ڈیفنس یونٹ کے ایپریٹر کی طرف سے تھے جنہوں نے ‘کوارڈینیشن سینٹر سے ہدایات لیے بغیر’ ایسا کیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دوسرا میزائل 30 سیکنڈ بعد داغا گیا۔جس وقت جہاز گرا اس وقت تہران کا فضائی دفاعی سسٹم ہائی الرٹ تھا کیونکہ اس سے کچھ دیر قبل ایران نے عراق میں موجود امریکی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔