ریڈزون شرائط و قواعد کی موثر انداز میں عمل آوری : ضلع کلکٹر

   

ریڈزون علاقوں میں کئے جانے والے اقدامات پر راماگنڈم ضلع کلکٹر کا جائزہ اجلاس

پداپلی۔15/ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریڈزون شرائط وقواعد پر موثر انداز میں عمل آوری کو یقینی بنانے کی پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے بروز ہفتہ متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی. ریڈ زون علاقوں میں بطور احتیاط کئے جانے والے اقدامات سے متلق ضلع کلکٹر نے راماگنڈم ایم ایل اے کے ہمراہ متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ دفتر برائے مجلس بلدیہ میں جائزہ اجلاس منعقد کیا.اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلع کے دو افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے لہذا ان کے مکانات سے 1 کلومیٹر تک کے حدود میں ریڈزون نافذ کیا گیا ہے. این ٹی پی سی کے انّا پورنا کالونی اور جی ایم کالونی کے حدود میں 1 کلو میٹر تک ریڈزون کی موثر طور پر عمل آوری کرنے ‘ عوام کی ضرورت کی چیزیں اور اشیائے ضروریہ کو گھروں تک پہنچانے کی ضلع کلکٹر نے تاکید کی. انھوں نے کہا کہ ریڈ زون علاقوں میں اشیائے ضروریہ اور پینے کے پانی کی قلت نہیں ہونی چاہئے. سامان سربراہ کرنے والوں کو خصوصی پاس دینے کی ہدایت دی. صفائی اور اشیائے ضروریہ کی سربراہی پر نگرانی کے تحت ایک خصوصی عہدیدار کو متعین کیا گیا ہے. ریڈزون علاقوں کے عوام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹروں کے فون نمبرات دستیاب رکھنے اور موجودہ خصوصی حالات میں اشد ضرورت ہوتو ہسپتال سے رجوع ہونے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی. ریڈزون علاقوں میں موجود راشن کی دوکانیں اور میڈیکل شاپس ضروری اشیاء￿ اور ادویات عوام کے گھروں تک بہم پہنچائیں. ریڈزون علاقے میں اگر کسی کی موت ہوجائے تو کئے حانے والے اقدامات سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی. معمرین کی ضروریات سے متعلق جانکاری حاصل کرتے ہوئے اکیلے بسر کرنے والے معمرین کو ضروری ادویات اور سامان کی سربراہی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی. دودھ کی قلت کو دور کرنے کے لئے دودھ والوں کو خصوصی پاس جاری کرنے کی ہدایت دی. ریڈزون علاقے کو خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دن میں تین مرتبہ کیمیکل کا چھڑکاؤ کرنے کی تلقین کی. مکانات سے کچرے کا حصول کرنے والے مزدوروں کو لازمی طور پر ماسک اور دیگر احتیاطی اشیاء فراہم کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی. ریڈ زون علاقوں میں موجود اے ٹی ایم میں نقد روپیوں کی دستیابی اور ہر گھر کے لئے موبائیل اے ٹی ایم کے ذریعہ نقد روپئے فراہم کرنے کے امکانات کا معائنہ کرنے اور عمل کرنے کی بنکرس کو ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔