بانسوارہ میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت کا دورہ
بانسواڑہ۔12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسوارہ میں لگاتار ضلع کلکٹر کاماریڈی شرت کا دورہ ضلع کلکٹر آج بانسواڑہ آر ڈی او این راجیشور، سرکاری دواخانہ ڈاکٹر سرینواس پرساد کے ہمراہ متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ دفتر آر ڈی او میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانسواڑہ میں 9 تا 10 افراد جو دہلی کے مرکز نظام الدین تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں اور یہ افراد اس کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ان افراد کا تعلق محلہ ٹیچر کالونی، مدینہ کالونی، عرفات کالونی سے ہے۔ یہ آج بھی پازیٹیو کیس میں مبتلا ہیں لہٰذا ان کے مکانات سے حدود میں ریڈزون نافذ کیاگ یا ہے۔ انہوں نے ریڈ زون علاقوں کے عوام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے بروقت ڈاکٹروں کو تعینات کردیا گیا۔ ضرورت ہو تو ہسپتال سے رجوع ہونے ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں کالونیوں کو مکمل حدبندی کردی گئی ہے۔ لہٰذا ان محلوں میں رہنے والے افراد باہر نہ نکلیں۔ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کریں اور جو افراد کو نیگیٹیو (منفی) رپورٹ آئی ہے وہ تمام افراد سماجی دوری کو اختیار کریں۔ اس موقع پر تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ لاک ڈائون میں مزید 30 اپریل تک مرکزی حکومت نے توسیع کا اعلان کیا ہے لہٰذا تمام عہدیداروں کو چاہئے کہ ریڈزون علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے کیمیکل کا چھڑکائو کریں۔ ضروری ادویات اور سامان کی سربراہی کے لیے اقدامات کریں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی دامودھر ریڈیء، میونسپل بلدیہ کمشنر سوامی موجود تھے۔