صنعا: یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں 30 دسمبر کو عدن ہوائی اڈے پر ہوئے خونی بم حملوں کے دوران ریڈ کراس کی ترجمان کو بچانے میں مدد کرنے والے ایک فوجی سپاہی کے اعزاز میںی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یمنی سپاہی نے حملوں کے وقت ریڈ کراس کمیٹی کی زخمی ہونے والی ترجمان یارا خواجہ کو اس کے زخمی ہونے پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مدد کی تھی۔ یارا خواجہ کو بچانے کی کوشش کے دوران اس کی ایک تصویر بھی سامنے آئی تھی جس میں خاتون ترجمان کو یمنی سپاہی کے کندھے کے سہارے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔عدن پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مطہر الشعبی نے ہوائی اڈے کی حفاظت کرنے والی فوج کے جوان یحییٰ محمد فضل الحربی کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے ملازمین کی عدن بین الاقوامی ہوائی اڈے پرحملے میں ان کی جان بچانے میں مدد کرنے پر اس کی تعریف کی۔