ریڈ کراس کے سرور میں ہیکنگ

   

جنیوا: ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے کہا ہے کہ ہیکرز نے 515000 سے زیادہ انتہائی غیر محفوظ لوگوں کی معلومات والے سرور کو ہیک کر لیا گیاہے ۔سی این این نے چہارشنبہ کے روز تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ ہیکرز نے نقل مکانی یا آفت کی وجہ سے جدا ہونے والے خاندانوں کو جوڑنے والے پروگرام کے سسٹم کو ہیک کر لیا ہے ۔آئی سی آر سی کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹ مارڈینی نے کہا کہ “ہم سب حیران ہیں کہ اس طرح کی خالص انسانی معلومات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور ان سے چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے ۔”سی این این کے مطابق، ہیکرز نے سوئٹزرلینڈ کی فرم کے سرور میں نقب زنی کی ہے جسے ریڈ کراس اپنے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کے لیے کرایہ ادا کرتا ہے ۔ اس ڈیٹا میں دنیا کے 60 ممالک میں مختلف معاشروں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی معلومات شامل ہیں، جن کا استعمال ریڈ کراس آفات کے وقت سب سے پہلے راحت پہنچانے کے لیے کرتا ہے ۔