حیدرآباد : ایک حیدرآبادی نوجوان آنند گوڑ نے ایشیاء بک آف ریکارڈس و انڈیا بک آف ریکارڈ میں جگہ بنانے 1550 کیلو میٹر کا سیکل پر سفر طئے کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب آنند نے کسی ریکارڈ بک میں جگہ بنانے کی کوشش کی ہو۔ اس سے قبل آنند نے حیدرآباد سے تروپتی تک 600 کیلو میٹر تک جاگنگ کی تھی تاکہ ونڈر بک آف ریکارڈ میں نام شامل ہوسکے ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ حیدرآباد سے تروپتی تک 650 کیلو میٹر کا فاصلہ انہوں نے 7 دن میں طئے کیا تھا۔ آنند گوڑ نے اپنے سیکل پر سفر کے تعلق سے بتایا کہ وہ 6 ماہ سے اس کی پریکٹس کر رہے تھے۔ چونکہ وہ نوجوان ہیں اس لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہتے تھے۔ وہ ایک گھنٹہ میں 18 تا 20 کیلو میٹر سیکل چلانے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کا مقصد تھا کہ یومیہ 200 کیلو میٹر سیکل چلائی جائے۔
