حیدرآباد 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکارہ ریکھا اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو سال 2019 اور 2018 کا اکنینی ناگیشور راو نیشنل ایوارڈ دیا جائیگا ۔ یہ تقریب 17 نومبر کو منعقد ہوگی ۔ تلگو اداکار اکینینی ناگرجنا نے یہ اعلان کیا ۔ یہ ایوارڈز ناگرجنا کے والد آنجہانی اداکار اکنینی ناگیشور راو نے شروع کئے تھے ۔ اب تک یہ ایوارڈدیو آنند ‘ شبانہ اعظمی ‘ گلوکارہ لتامنگیشکر اور امیتابھ بچن کو دئے جاچکے ہیں۔