٭ بالی ووڈ کی ویٹرن ایکٹرس ریکھا کی رہائش گاہ ’’سی اسپرنگ بنگلہ‘‘ پر خدمات انجام دینے والے سکیورٹی گارڈ کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد ان کے قریبی بنگلے کے مزید چار واچ مین بھی کووڈ۔ 19 پازیٹیو پائے گئے، جنہیں بی ایم سی کووڈ 19 ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مبینہ طور پر مذکورہ افراد کے ربط میں آنے والے مزید 9 افراد کا کورونا وائرس کا ٹسٹ کیا گیا ہے جن کے نتیجہ کا انتظار ہے۔