نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال نے ریکھا گپتا کو وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔کجریوال نے ایکس پر کہاکہ ریکھا گپتا جی کو دہلی کی وزیر اعلیٰ بننے پر بہت بہت مبارکباد۔ مجھے امید ہیکہ وہ دہلی کے لوگوں سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گی۔ ہم دہلی کے لوگوں کی ترقی اور بہبود کے ہر کام میں ان کا ساتھ دیں گے ۔اے اے پی کی سینئر لیڈر اور کارگزار وزیر اعلیٰ آتشی نے کہاکہ ریکھا گپتا جی کو دہلی کی وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد۔ یہ خوشی کی بات ہیکہ دہلی کی قیادت ایک خاتون کریں گی۔