ریکھا 65برس کی ہوگئیں۔ یوم پیدائش پر خصوصی پیش کش

,

   

حیدرآباد: بالی ووڈ کی خوبصورت و مشہور اداکارہ میں شمار ہونے والی ریکھا کی زندگی کے کئی پہلوؤں کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ ریکھا کا آج جنم دن ہے۔ ریکھا جی کی پیدائش 10اکٹوبر 1954ء کو مدراس میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام جیمینی اور والدہ کا نام پشپاولی تھا۔ ان کے والدین تلگو فلم انڈسٹری سے جڑے ہوئے تھے۔ گھر کے معاشی حالات کے پیش نظر ریکھانے 13سال کی عمر میں اسکول ترک کے اداکاری سیکھنا شروع کردیا۔ انہوں نے 1966ء میں تلگو فلم رنگولو رتنم سے چائلڈ آرٹسٹ سے اپنی فلمی کیریر کا آغازکیا۔ اس کے بعد انہوں نے مقامی فلموں میں کام کرنا شروع کردیا۔ ان کی پہلی بطور ہیروئن فلم کناڈا زبان میں بنی آپریشن جاک پاٹ تھی۔

YouTube video

اس فلم ان کے ساتھ راجکمار ہیرو تھے۔ یہ فلم 1969میں آئی۔ ا س کے بعد اسی سال ان کی پہلی ہندی فلم انجانا سفرآئی۔ ا س فلم میں ہیرو بسواجیت تھے۔ یہ فلم میں ایک بوسہ سین نے انہیں راتوں رات مقبول کردیا۔او راس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا بھی سامنا کرناپڑا۔ 1970میں تلگو فلم اما کوسم میں انہوں نے کام کیا۔ ان کی سب سے ہندی میں سب سے کامیاب فلم 1970میں ساون بادھو آئی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اس دور کے سوپر اسٹار راجیش کھنہ تھے۔ اس فلم نے انہیں کامیابی اونچائیوں پر پہنچادیا۔ اس کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوتا رہا۔رام پور کا لکشمن، کہانی قسمت کی، پران جائے پر وچن نہ جائے، جیسی کامیاب فلمیں آئیں۔

ان فلمو ں کے بعد ریکھا کا شمار مقبول ترین ہیرئنوں میں شمار ہونے لگا۔ ا س کے بعد امیتابھ بچن کے فلم دو انجانا، مقدر کا سکندر، کبھی کبھی، سلسلہ جیسے فلمیں آئیں۔ان فلموں کے بعد ان کا ان کے اور امیتابھ بچن کے عشقیہ قصہ ہر عام و خاص کی زبان پر تھے۔ حالانکہ امیتابھ بچن کی شادی جیا بہادری سے ہوچکی تھی۔ ریکھا کی شادی 1990میں دہلی ایک بزنس مین مکیش اگروال سے ہوئی تھی۔ ایک سال کے ہی اندر مکیش اگروال کی موت ہوگئی۔ ریکھا اپنی زندگی کی 65ویں عمر میں قدم رکھ رہی ہیں۔قارئین سیاست کی جانب سے ریکھا کو ان کی یوم پیدائش بہت مبارک!