نئی دہلی ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے قبل اور اس کے دوران 30 جون تک کے سفر کیلئے جو بھی بکنگ ریگولر ٹرینوں کیلئے کرائی گئی، وہ منسوخ کردی گئی ہے اور ممکنہ مسافرین کو مکمل رقم واپس کردی جائے گی۔ تاہم خصوصی ٹرینیں جس کی شروعات 12 مئی کو ہوئی، ان کے ذریعہ مائیگرنٹ ورکرس کو ان کے آبائی مقامات منتقل کرنے کا عمل جاری رہے گا۔ تمام ای۔ ٹکٹس کی رقم خود بخود واپس حاصل ہوجائے گی۔