ری پبلکنز 3 ریاستوں میں عدالت سے رجوع ، مشی گن میں درخواست مسترد

   

واشنگٹن:ووٹوں کی گنتی پر تحفظات کا اظہار کرنے والے صدر ٹرمپ کی پارٹی تین ریاستوں پینسلوینیا، مشی گن اور جارجیا میں عدالت سے رجوع ہوئے۔ پینسلوینیا اور نیواڈا میں ری پبلکن جماعت کے نمائندوں کو ووٹوں کی گنتی کے مقام تک رسائی کیلئے بھی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔مشی گن میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کے دوران غیر جانبدار مبصرین موجود نہیں تھے تاہم درخواست مسترد ہوگئی۔ جارجیا میں بذریعہ ڈاک ڈالے گئے ووٹوں پر ریاستی قوانین کا اطلاق کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔