ری پبلکن لیڈر نکی ہیلی کو پارٹی اعزاز

   

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ری پبلکن پرائمری میں صدارتی حریف اور جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی نے ہرا دیا جس کے بعد وہ ری پبلکن پارٹی کی ریاستی پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ری پبلکن پرائمری انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی۔نکی ہیلی کی ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی مہم میں سابق صدر ٹرمپ پر یہ ،ان کی پہلی فتح ہے ۔ نکی ہیلی نے 62.9 فیصد اور ٹرمپ نے 33.2 فیصد ووٹ حاصل کیے ۔