واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پرائمری میں صدارتی حریف نکی ہیلی کو ان ہی کی ریاست میں ہرا دیا۔نکی ہلی کو شکست دیکر امریکہ میں ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ٹرمپ کا صدارتی امیدوار بننا یقینی ہوگیا ہے۔ شمالی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی کو ری پبلکن پرائمری میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پانچ مارچ کو سپرٹیوزڈے مقابلے سے پہلے ہی ٹرمپ نے میدان مار لیا تاہم نکی ہیلی نے دوڑ سے دستبرار ہونے سے گریز کیا۔