ری پبلک ٹی وی کی درخواست ،سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جمعرات کو ٹی آر پی گھپلے معاملے میں درج ایف آئی آر پر ممبئی پولیس کی طرف سے جاری سمن کے خلاف ری پبلک ٹی وی کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔تاہم ، عدالت نے ممبئی پولیس کمشنر کے پریس میں بیان دینے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ، جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس اندرا بنرجی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار کو پہلے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا۔جسٹس چندرچوڑ نے کہا ، ہمیں اپنی اعلیٰ عدالتوں پر اعتماد کرنا چاہئے ۔ اعلی عدالتوں کی مداخلت کے بغیر سماعت سے ایک غلط پیغام جاتا ہے ۔ ”جسٹس ملہوترا نے کہا کہ درخواست گزار آئین کے آرٹیکل 226 یا فوجداری ضابطہ اخلاق (سی آر پی سی) کی دفعہ 482 کے تحت ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔