ری پبلک ٹی وی کے بشمول 3 چیانلس پر فرضی ٹی آر پی کا الزام

,

   

ممبئی میں ریاکٹ بے نقاب ،ذمہ داروںپر سنگین الزامات، 2 افراد گرفتار

ممبئی: خود کو ہندوستان کا نمبر ایک چیانل قرار دینے والے ری پبلک ٹی وی پر ٹی آر پی کی ہیرا پھیری کا الزام ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فرضی ٹی آر پی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس ضمن میں 2 افراد کو گرفتارکیا گیا ۔ کمشنر سنگھ نے ری پبلک ٹی وی
(Republic Tv)
سمیت 3 چیانلوں
Fast Marathi
اور
Box Cinema
کا نام ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ری پبلک ٹی وی رشوت دے کر ٹی آر پی خریدتا ہے۔ٹی وی اشتہارات کی صنعت تقریباً 30 سے 40 ہزار کروڑ کی ہے اور ٹی آر پی کی بنیاد پر طئے ہوتا ہے کہ کس چیانل کو اشتہار کی کیا قیمت ادا کی جانی ہے۔ چیانلس عوام سے کہتے تھے کہ آپ گھر میں ہوں یا نہ ہوں چیانل کو آن رکھنا ہے۔ اس کے عوض وہ لوگوں کو پیسے دیتے تھے۔ جو لوگ اَن پڑھ ہیں ان کے گھروں میں انگریزی کے چینل کو آن رکھنے کیلئے کہا جاتا تھا۔‘‘کمشنر نے کہا، ’’ہنسا کے سابق ملازم کو ہم نے گرفتار کیا ہے۔ اسی بنیاد پر جانچ کو آگے بڑھایا گیا۔ دو افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اور جو 9 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں ہیں۔ ان کے کچھ ساتھیوں کی تلاش جا ری ہے، ان میں سے کچھ ممبئی سے باہر کے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملزمین چیانل کے حساب سے پیسہ دیتے تھے۔ گرفتار شدہ ایک شخص کے کھاتہ سے 20 لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں جبکہ اس سے نقد 8 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ٹی آر پی اور پیپل میٹر کیا ہوتا ہے؟ٹی آر پی یعنی ’ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹس‘ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے تحت کسی چینل یا پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ سائنسی بنیادوں پر لگایا جاتا ہے۔ اس ڈیٹا سے اشتہار دینے والی کمپنیاں اندازہ لگاتی ہیں کہ کون سا پروگرام ناظرین میں کتنا مقبول ہے۔ اس طرح کمپنیاں اْس پروگرام کو زیادہ اشتہار دیتی ہیں۔ ٹی وی ریٹنگ میں ناظرین کے سماجی پس منظر اور ٹی وی دیکھنے کی عادات سے متعلق معلومات بھی اکٹھی کی جاتی ہیں۔ یہ معلومات اشتہاری کمپنیوں کیساتھ ساتھ میڈیا کی منصوبہ بندی کرنے والوں کیلئے بھی بہت مددگار ہوتی ہیں ۔