نئی دہلی :آئندہ سال اتر پردیش اور پنجاب سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں بھی شروع ہو گئی ہے۔ گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے الیکشن کمیشن نے ان سبھی ریاستوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران سے چہار شنبہ کو ملاقات کی۔ سیاسی پارٹیاں تو پہلے سے ہی ان ریاستوں میں سرگرم ہیں، اور اب الیکشن کمیشن کی میٹنگوں نے سیاسی ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے۔