حیدرآباد۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے انٹر کالجس ٹورنمنٹ کے ایک مقابلے میں جھانوی ڈگری کالج میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 542 رنز کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا جس میں رشی کیٹ سسوڈیا نے نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہوئے 151 گیندوں میں 22 چوکوں اور 19 چھکوں کی مدد سے 91 رنز اسکور کئے جبکہ ڈھیئے نے 75 گیندوں میں 111 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوابی اننگز میں پیج جونیر کالج محض 114 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جس میں حیدرآباد کے ابھرتے اسپنر محمد خواجہ مدثر نے کلیدی رول ادا کیا۔ مدثر نے 6.2 اوورس میں 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم نے 428 رنز کی واضح کامیابی درج کی۔