حیدرآباد: حیدرآباد کے اپل علاقہ میں آملٹ کے 60 روپئے کی عدم ادائیگی پر ایک شخص کی جان لے لی گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ اپل کی ایک شراب کی دکان میں پیش آیا جہاں دکان کے اسٹاف نے آملٹ کی قیمت پر تنازعہ کے بعد 34 سالہ وکاس ساکن لنگر حوض پر حملہ کردیا۔ شدید مارپیٹ سے وکاس کی موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وکاس اور اس کا دوست ببلو نے مہانکالی وائنس میں موجود پرمٹ روم میں شراب نوشی کی۔ آملٹ کے 60 روپئے کی ادائیگی کے مسئلہ پر دکان کے مالک سے بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد اسٹاف نے وکاس کو بری طرح مارپیٹ کی۔ علاج کے دوران وکاس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس اپل نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔