زائد از ایک ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی

   

کابل: افغانستان کے پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران سے 1094 افغان مہاجرین ہفتہ کو وطن لوٹے ہیں۔ ملک کی وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ 854 سے زائد افغان مہاجرین سرحد عبور کر کے ایران سے مغربی نمروز صوبے میں واپس جا چکے ہیں، جب کہ پاکستان سے جنوبی صوبہ قندھار میں 240 مہاجرین بغیر کسی دستاویزات کے واپس آ چکے ہیں۔ان افغان مہاجرین کو کوئی قانونی دستاویزات جاری نہیں کی گئیں جو پڑوسی ممالک سے وطن واپس آئے ہیں جہاں وہ قیام پذیر تھے۔اہم بات یہ ہے کہ افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین امور کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2021 سے اب تک چھ لاکھ 53 ہزار سے زائد افغان مہاجرین پڑوسی ممالک سے وطن واپس جاچکے ہیں۔طالبان کی اقتدار پر واپسی کے بعد سے سینکڑوں بلکہ ہزاروں افغان شہری پڑوسی ملکوں میں چلے گئے ۔ اُنھیں اندیشہ ہوا کہ طالبان کے پہلے اقتدار کی طرح شہریوں پر سختیاں کی جاسکتی ہیں۔