چینائی۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائی کورٹ نے جمعرات کو دور رس نتائج کی حامل رولنگ میں کہا ہے کہ اگر گروپ۔IV سرویسس اور بنیادی خدمات کے لیے حد سے زائد قابلیت رکھنے والے درخواست گزاروں کو ملازمت دے دی جائے تو عوامی نظم و نسق کا معیار گھٹ جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ حد سے زائد قابلیت سرکاری نوکری کے لیے نااہلیت کے مماثل ہے۔ عدالت نے اس ضمن میں دو انجینئرنگ گریجویٹس کی ارضیاں خارج کردی ہے۔