یلاریڈی ۔ 14؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ میں اناج و اشیاء ضروری کی زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا تحصیلدار مسٹر نارائینا نے انتباہ دیا ۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر سکھیندرریڈی نے بھی مزید کہاکہ کاماریڈی ضلع گنج کمیٹی کی زیر نگرانی مقرر کردہ قیمتیں ہی وصول کرنے کو کہا ۔ اگر کوئی دوکاندار زائد قیمت وصول کر رہا ہو یا طلب کر رہا ہو تو تحصیلدار کو اس نمبر 9491036930 اور سب انسپکٹر کو اس نمبر 9440795464 فون کر کے اطلاع دیں ۔ تاکہ ایسے تاجروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ لاک ڈاؤن کے پیش نظر عوام سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔