زائد چارجس وصولی پر 6 دواخانوں کیخلاف کارروائی

   

حیدرآباد : حکومت نے کورونا مریضوں سے علاج کیلئے زائد رقم وصول کرنے پر مزید 6 دواخانوں کے خلاف کارروائی کرکے کورونا علاج کا لائسنس منسوخ کردیا ۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت کے مطابق جن 6 ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی کی گئی اُن میں کمس (سکندرآباد)، سن شائن ہاسپٹل (گچی باؤلی)، سنچری ہاسپٹل (بنجارہ ہلز)، میڈیز ہاسپٹلس (ایل بی نگر) اور انٹیگرو ہاسپٹل (ٹولی چوکی) شامل ہیں۔ حکومت کو دواخانوں میں زائد چارجس کی وصولی کے بارے میں 174 شکایات ملی ہیں۔ 113 معاملات میں دواخانوں کو نوٹس جاری کی گئی۔ تاحال 22 خانگی دواخانوں کو اجازت نامے منسوخ کئے جاچکے ہیں۔ اِسی دوران انڈین میڈیکل اسوسی ایشن اور تلنگانہ سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل اسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شکایات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی واپس لی جائے کیونکہ ہر شکایت میں سچائی نہیں ہوتی۔