حیدرآباد5 اکتوبر(یو این آئی) عوام دوست پولیسنگ کی مثال قائم کرتے ہوئے رچہ کنڈہ ٹریفک پولیس ملازمین سڑکوں پر پلے کارڈس کے ساتھ نکل آئے اور پرائیویٹ گاڑیوں بشمول بسوں اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ چلانے والوں کو یہ پیام دیا کہ وہ آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر عوام سے زائد کرایہ وصول نہ کریں۔ تلنگانہ آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر عوام سے زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات مل رہی ہیں۔یہ زائد کرایہ پرائیویٹ بسوں، کیبس اور آٹو رکشاوں کی جانب سے وصول کیاجارہا ہے ۔