زانیوں کی رِہائی کیخلاف بلقیس بانو کی درخواست پر 13 دسمبر کو سماعت!

   

نئی دہلی :سپریم کورٹ 13 دسمبر کو بلقیس بانو کی درخواست پر سماعت کر سکتا ہے۔ 2002 کے گجرات فسادات میں اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور اس کے ارکان خاندان کے قتل کے قصوروار 11 لوگوں کی رِہائی کیخلاف درخواست داخل کی گئی تھی۔ قصورواروں کی رِہائی کا فیصلہ نہ صرف اس کی بیٹیوں اور ارکان خاندان بلکہ پورے سماج، قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک جھٹکے کی شکل میں سامنے آیا ہے۔