زاپوریا نیوکلیئرری ایکٹر بھی روسی ملکیت میں،پوٹن نے منظوری دے دی

   

ماسکو : روسی صدر ولا دیمیر پوٹن نے زاپوریا جوہری ریک ایکٹر کو ملکی تحویل میں لینے کی منظوری دے دی۔ کریملن کے مطابق، زاپوریا جوہری ری ایکٹر اب روس کی ملکیت ہے جس کے بارے میں روسی حکومت کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ یورپ کا سب سے بڑا یہ نیوکلیئرری ایکٹر جنوب مشرقی یوکرین میں واقع ہے۔ اس تنصیب میں 6 ری ایکٹرز موجود ہیں جو کہ 5700 میگا واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ نیوکلیئرری ایکٹر 4 مارچ کو روس کے قبضے میں آ گیا تھا۔