حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس ایم مہیندر ریڈی نے زبردستی چھٹی پر بھیجے جانے کے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے الزامات کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں وہ اپنے مکان میں گر پڑے تھے جس کے نتیجہ میں ان کے کندھے میں فریکچر آیا تھا اور ڈاکٹرس نے آرام کا مشورہ دیا جس پر انہوں نے 18 فروری تا 4 مارچ رخصت حاصل کی اور زیر علاج ہیں ۔ ریونت ریڈی نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے بعض پولیس عہدیداروں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ریونت ریڈی کے آل انڈیا سرویسس عہدیداروں کے خلاف غلط و بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر ان کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ آئی پی ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے بھی ریونت ریڈی کے عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے ۔