لندن ۔8 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر اسٹریس فریکچر کی وجہ سے آئی پی ایل کے آئندہ سیزن سے باہر ہو گئے اور سابق چمپئن راجستھان رائلس کے لئے یہ بڑا جھٹکا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ان کی سرکاری ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلزکیلئے کھیلنے والے آرچر انگلینڈ سری لنکا کے ٹسٹ دورے سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے تین ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا خدشہ ہے۔ آرچر کے دائیں کہنی میں چوٹ کابرطانیہ میں اور اسکین ہوا جس میں اسٹریس فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔وہ اب ای سی بی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ رہیبلٹیشن پروگرام میں حصہ لیں گے تا کہ جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے ساتھ شروع ہو رہے بین الاقوامی سیزن کی تیاری کر سکیں۔ دسمبر میں جنوبی افریقہ میں ہوئی سیریز کے دوران آرچر کو دائیں کہنی میں تکلیف ہو رہی تھی جس کی وجہ سے وہ دورے پر باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ہی کھیل پائے تھے۔