دبئی۔ ناقص کارکردگی اور جدوجہد کر رہی چینائی سوپرکنگز کو اپنے آل راؤنڈر ڈوین براوو زخمی ہونے اور آئی پی ایل سے باہرہونے کے سبب دھکا لگا ہے ۔ویسٹ انڈیز کے براوو اب آئی پی ایل چھوڑکر وطن واپس جائیں گے ۔ براوو17 اکتوبر کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور اس مقابلے میں وہ اوور بھی نہیں ڈال پائے تھے ۔آل راؤنڈر کل وطن لوٹ جائیں گے۔