زخمی تعمیری مزدور فوت

   

حیدرآباد ۔ /8 ڈسمبر (سیاست نیوز) باچوپلی علاقہ میں زیرتعمیر عمارت سے گرنے والا مزدور زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ آر تکارام ساکن میاں پور /7 ڈسمبر کو زیرتعمیر مکان میں کام کرنے کے دوران اتفاقی طور پر گرگیا تھا اور وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ تکارام کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ مزدور اتفاقی طور پر گرگیا تھا جس میں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کنٹراکٹر کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔