حیدرآباد 7 جولائی ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے بھائی کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون فاریسٹ رینج آفیسر کو مسلح سکیوریٹی فراہم کی گئی ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر صورتحال کا جائزہ لینے اور خطرہ کے امکانات پر غور کے بعد خاتون فاریسٹ رینج آفیسر کو مسلح سکیوریٹی فراہم کی گئی ہے ۔ انہیں ایک گن مین فراہم کیا گیا ہے 30 جون کو اس خاتون عہدیدار پر ٹی آر ایس رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے بھائی اور ان کے حامیوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا ۔
