زخمی راہول ٹسٹ سیریز سے باہر

   


میلبورن ۔ ہندوستان کے بیٹسمین لوکیش راہول کو کلائی میں تکلیف کے سبب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے باقی دو ٹسٹوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ملبورن میں پریکٹس سیشن میں بیٹنگ کے دوران راہول کو چوٹ لگ گئی۔بی سی سی آئی نے یہ اطلاع دی۔ تاہم راہول پہلے دو ٹسٹ میں نہیں کھیلے تھے اور اب زخمی ہونے کی وجہ سے وہ باقی دو میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ہے کہ راہول کو نیٹس پر بیٹنگ کرتے وقت کلائی میں موچ آ گئی۔ انہیں صحتیاب ہونے میں کم از کم تین ہفتوں کا وقت لگے گا۔راہول سے پہلے فاسٹ بولر محمد سمیع اور امیش یادو بھی زخمی ہونے کے سبب سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ سمیع کو پہلے ٹسٹ میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔ جبکہ دوسرے ٹسٹ میں امیش زخمی ہوگئے تھے ۔ یہ تینوں کھلاڑی وطن واپس آئیں گے اور بنگلور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صحت یابی کے مراحل سے گزریں گے ۔