شمس آباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : محمد تاج بابا ٹی آر ایس لیڈر نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے تونڈ پلی ٹول گیٹ کے قریب زخمی شخص سید سلیم کو دواخانہ منتقل کر کے شریک کروایا اور ڈاکٹر ستیم یادو ، ڈاکٹر شنکر اور ڈاکٹر محبوب پاشاہ سے بات کرتے ہوئے علاج کے لیے اپنی جانب سے قم ادا کی اور دواخانہ کے اسٹاف سے بھی تعاون کی اپیل کی ۔ محمد تاج بابا نے کہا کہ انسانی ہمدردی اور دکھ درد میں عوام کے کام آنا اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہر فرد کے لیے ضروری ہے ۔ اس سے قبل بھی گذشتہ ماہ ایک زخمی خاتون کو بھی محمد تاج بابا نے دواخانہ منتقل کرتے ہوئے مثالی قائم کی تھی ۔۔