زخمی شکیب نیوزی لینڈ ونڈے سیریز سے باہر

   

آکلینڈ ۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن انگلی کی چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ ونڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ شکیب کو جمعہ کو ہوئے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ شکیب ڈھاکہ ڈائنا مائٹ کے کپتان ہیں اور فائنل کے دوران ان کومیلا وکٹورین ٹیم کے کھلاڑی تشارا پریرا کی گیند پر بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشن ڈاکٹر دیباشیش چودھری کے مطابق میچ کے بعد ایکسرے کیا گیا تھا اور رپورٹ میں ان بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔ زخمی جگہ کو تقریبا تین ہفتے تک محفوظ رکھنا ہو گا اس کے بعد ہی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ انگلی میں فریکچر کی وجہ سے شکیب ونڈے سیریز سے باہر رہیں گے۔