ابوظہبی۔ امریکی فاسٹ بولر علی خان زخمی ہونے کے سبب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں ۔ فاسٹ بولر کولکتہ نائٹ رائیڈرز اسکواڈ کو حصہ بنایا گیا تھا اور انہیں ہیری گارنی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن اب علی خود زخمی ہوگئے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ٹورنمنٹ میں نہیں کھیل پائیں گے ۔آئی پی ایل کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے زخمی ہیری گارنی کی جگہ علی کو شامل کیا تھا۔ وہ کسی بھی آئی پی ایل ٹیم کا حصہ بننے والے پہلے امریکی کھلاڑی بن گئے تھے ۔ علی بدقسمتی سے زخمی ہوگئے اور وہ اس میں کھیل نہیں سکیں گے ۔علی اس سے قبل کیریبین پریمیر لیگ یا سی پی ایل میں فاتح ٹیم ٹرینباگو نائٹ رائیڈرزکا حصہ تھے ۔ اس ٹیم کے مالکان میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔یہ ٹی کے آرکا چوتھا سی پی ایل خطاب تھا۔ علی نے اس ٹورنمنٹ میں آٹھ میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی اوسط 7.43 تھی۔ ویب سائٹ کرک انفو کے بموجب علی ضرور زخمی ہیں لیکن انہیں ٹورنمنٹ سے باہر نہیںکیاگیا ہے ۔ علی کا زخم زیادہ سنگین نہیں ہے اور وہ سی پی ایل کے دوران بھی اس زخم سے پریشان تھے ۔