دبئی ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ ہاتھ میںتکلیف کے باعث پاکستان سوپر لیگ سیزن4 سے باہر ہوگئے۔ وہ کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے اور ابتدائی ٹسٹ کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تاہم وہ چار سے چھ ہفتوں تک کھیل سے محروم ہوسکتے ہیں جس کے باعث ان کی یو اے ای میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں حصہ لینے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ قلندرز کو دوسرا دھکا لگا ہے ، اس سے قبل کارلوس بریتھویٹ اپنی ٹیم اور قومی ذمہ داری کیلئے وطن لوٹ گئے ۔