زخمی ویگنر دوسرے ٹسٹ سے باہر

   


آکلینڈ۔ فاسٹ بولر نیل ویگنر نے نیوزی لینڈ کا پہلا کرکٹ ٹسٹ زخمی پیر کے ساتھ پاکستان کے خلاف کھیل مکمل کیا تھا لیکن وہ دوسرا ٹسٹ نہیں کھیل
پائیں گے اور انہیں اس زخم سے مکمل صحت یابی کیلئے 6ہفتوں کا وقت درکار ہے۔ واگنر کو ماؤنٹ مائونگنئی میں پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی گیند لگی تھی جس کی وجہ سے ان کے دہنے پیر پر دو فریکچر آئے ہیں۔ زخمی ہونے کے باوجود ویگنر نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 21 اور دوسری میں 28 اوور کی بولنگ کی تھی۔ دوبارہ بولنگ میں واپس آنے سے قبل انہوں نے دردکم کرنے والے انجکشن بھی لئے تھے۔ دوسری اننگز میں انہوں نے گیارہ اوور س کا میراتھن اسپیل کرتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کیں اور اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے 101 رنز سے کامیابی حاصل کی۔