زخمی ٹریفک ہوم گارڈ سے کمشنر پولیس سائبرآباد کی ملاقات، خدمات کی ستائش ، محکمہ سے علاج کا تیقن

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) دوران ڈیوٹی کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے ٹریفک ہوم گارڈ محمد نعیم سے کمشنر پولیس سائبر آباد ایم رمیش نے ملاقات کی۔ ہاسپٹل میں زیر علاج نعیم کی عیادت کی اور ان کی صحت کے متعلق ڈاکٹروں سے دریافت کیا۔ کمشنر پولیس سائبر آباد ڈاکٹر ایم رمیش نے ہوم گارڈ نعیم کے افراد خاندان کو بھروسہ دلایا کہ نعیم کے علاج کے تمام اخراجات کو پولیس ڈپارٹمنٹ برداشت کرے گا اور ہوم گارڈ نعیم کی خدمات کی ستائش کی۔ محمد نعیم مادھاپور ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہوم گارڈ ہے جو ہائی ٹیک سٹی کے میڈیکیور ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ اس موقع پر کمشنر پولیس کے ہمراہ مادھاپور ڈی سی پی این راج، مادھاپور ٹریفک ڈی سی پی ایس منوہر و دیگر موجود تھے۔ ع