زخمی پریرا ہندوستان کیخلاف سیریز سے باہر

   

کولمبو۔ سری لنکا کے وکٹ کیپربیٹسمین کشل پریرا کندھے کی چوٹ کے سبب ہندوستان کے خلاف مجوزہ ونڈے سیریز اورٹی20 سے باہر ہوگئے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے جمعہ کواس کی تصدیق کی ہے ۔پریرا کے باہر ہونے کا مطلب ہے کہ سری لنکا اپنی پہلی پسند کے وکٹ کیپر کے بغیر ہی سیریزکھیلے گی۔ پریرا کے بدلے میں سری لنکا کے پاس نروشن ڈکویلا موجود ہیں جنہیں انگلینڈ کے حالیہ دورے پر بائیوببل کی خلاف ورزی کے بعد معطل کیاگیا تھا۔اس کے علاوہ مئی میں بنگلہ دیش میں ونڈے میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر بنورا فرنانڈو بھی جمعرات کو ایک ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ونڈے سیریز سے باہرہوجائیں گے ۔سری لنکا کرکٹ نے ایک بیان میں کہاکشل پریرا چوٹ کے سبب ہندوستان کے خلاف ونڈے اورٹی20 سیریز میں حصہ نہیں لے پائیں گے ۔ ٹریننگ کے دوران ان کے داہنے کندھے میں موچ آگئی ہے ۔ فاسٹ بولر بنورا فرنانڈو کے کل منعقدہ ایک پریکٹس سیشن کے دوران گھٹنے یں موچ آگئی ہے ۔ فرنانڈو ہندوستان کے خلاف محدوداوور کی سیریز کے لئے دستیاب نہیں رہیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان چھ میچوں کی محدوداوورکی سیریز18 جولائی کو شروع ہوگی۔ پہلے تین ونڈے میچ کھیلے جائیں گے اوربعد میں تین ٹی20 مقابلے ہوں گے ۔ سری لنکا نے دونوں سیریزکے لئے ابھی تک پوری ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے ۔جبکہ ہندوستان شکھر دھون کی قیادت میں اترے گی۔