زخمی پنت چھ ہفتوں تک کرکٹ سے دور

   

مانچسٹر، 15 جولائی(پی ٹی آئی)۔ ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹسٹ کے پہلے دن چوٹ لگنے کے بعد چھ ہفتے کے لیے میدان سے باہر ہونا پڑے گا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ انگلینڈ کے فاسٹ بولرکرس ووکس کو ریورس سویپ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس دوران ان کے پیر میں چوٹ آ گئی۔ چوٹ لگنے کے بعد پنت کو گولف کارٹ (گاڑی) کے ذریعے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق، پنت کے پیر میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے، اور ڈاکٹروں نے انہیں کم ازکم چھ ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ نہ صرف موجودہ چوتھے ٹسٹ سے باہر ہو ئے ہیں بلکہ سیریز کے آخری ٹسٹ میں بھی حصہ نہیں لے پائیں گے۔ بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا وہ اگلے چھ ہفتے کے لیے مکمل طور پر باہر ہو چکے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر ایشان کشن ان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔