ملبورن:آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں ایک تیز رفتار ڈرائیور کو ایک جج نے ’’سنگ دلی، ظلم اور تحقیرآمیز رویے‘‘ کی بنیاد پر دس ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔رچرڈ پوزی نامی 42 برس کے مورگیج بروکر پر الزام تھا کہ ایک ٹرک سے ٹکر کے بعد زخمی ہونے والے 4 پولیس افسران کی مدد کے بجائے وہ ان کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔یہ پولیس آفیسر زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے تھے۔اس سے پہلے وہ وکٹوریا سٹیٹ کاؤنٹی میں حادثے کے وقت ویڈیو کے دوران نازیبا کمنٹری کر کے عوامی شائستگی کے قانون کی خلاف ورزی کا اقرار کر چکے ہیں۔آسٹریلیا میں 1963 کے بعد شائستگی کے سلوک کی خلاف ورزی کے قانون کا اجرا کیا گیا ہے۔انہوں نے اس جرم کا بھی اقرار کیا کہ ان کے رویے کی وجہ سے دوسرے لوگوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔ اس جرم کی سزاآسٹریلیا میں 5 برس ہے۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق مقامی جج ٹریور ریٹ نے رچرڈ پوزی کو 10 ماہ کی سزا سنائی۔ وہ واقعہ کے بعد سے اتنا وقت پہلے ہی جیل میں گزار چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پچھلے برس اپریل میں ملبورن کی ایسٹرن فری وے میں پولیس نے رچرڈ پوزی کو 149 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر روکا۔
