زخمی پیری سیمی فائنلز سے باہر

   

میلبورن۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر الیزے پیری فٹنس مسائل کے باعث ورلڈکپ سے با ہر ہوگئی ہیں اورجنوبی افریقہ کے خلاف کل کھیلے جانے سیمی فائنل سے قبل میزبان ٹیم کے لئے یہ ایک بڑا دھکہ ہے۔ الیزے پیری نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں عضلات کا جکڑن کا شکار ہوگئی تھیں۔ آسٹریلیائی ٹیم کے ڈاکٹر پائپ انگی نے کہا ہے کہ پیری کی تکلیف سنگین نوعیت کی ہے وہ رواں ماہ آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ سے بھی محروم ہوسکتی ہیں۔